سیاست

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پا رٹی کو الیکشن میں عبرتناک شکست دینگے، حشمت اللہ 

photoooooooooooooگلگت (نعیم انور) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے کنو نئر حشمت اللہ نے کہا ہے کہ انتخا بی اتحا د کے حوالے سے با ت چیت تمام سیا سی و مذہبی جما عتوں سے چل رہی ہے اور اس حوالے سے پا رٹی کی طرف سے بعض پارٹی رہنماوں کو زمہ دار ی دی گئی ہے جو مختلف پا رٹیوں کے رہنماں کے ساتھ رابطے میں ہیں مگر حتمی فیصلہ قبل از وقت ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی اور مسلم لیگ (ن) کو انتخا با ت میں عبرتناک شکست دی جائیگی ۔ یہ با ت انہوں نے اخبا ری نما ئندے کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہو ئے کہی،انہوں نے مذید کہا کہ دونوں پا رٹیوں نے پچاس سالوں میں وسائل سے ما لا مال خطے میں عوام کو خو شحالی دینے کی بجائے بلب کی روشنی سے بھی محروم کر دیا ،سابق حکومتوں کی نا اہلی کے با عث آ ج گلگت بلتستان کے غریب عوام 20گھنٹے کی لو ڈشیڈنگ بھوگت رہے ہیں جو عوام کے ساتھ سابق حکمرانوں کی طرف سے ظلم کا نتیجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کو چاہے تھا کہ یہاں کے آبی وسائل سے بھر پور فا ئدہ اُٹھا تے ہو ئے مختلف ڈیمز تعمیر کرتے اور پو رے ملک کو توانائی بحران سے نکا ل لیتے مگر یہاں صورتحال اتنا خراب ہے کہ عوام مو با ئل چارچ کر نے سے بھی قاصر ہیں جو سابق حکمرانوں کیلئے شرمنا ک با ت ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن عام انتخا بات کے ساتھ گلگت بلتستان میں بلد یا تی انتخابات کا بھی انعقاد یقینی بنا ئے تا کہ عوام کے مسائل نچلے سطح پر ہی حل ہو سکے ،تحریک انصاف اختیارات کو نچلے سطح تک منتقل کرنا چاہتی ہے جس سے جمہوری عمل مذید مضبود ہو گی اور غریب اور متواسط طبقے کے لو گ سیا سی عمل میں شامل ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ 7 ما رچ کو اسلام آبا د میں گلگت بلتستان یو تھ کنو نشن منعقد ہو رہی ہے ۔جس میں پا رٹی کے چیرمین عمران خان خود شرکت کرینگے اور براہ راست تحریک انصاف کے ٹا ئیگرز سے مخاطب ہو نگے ۔انہوں نے ملک بھر میں مو جود تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آئی ایس ایف کے ٹا ئیگرز سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ

یوو تھ کنو نشن میں بھر پور شر کت کرکے پا رٹی کے ساتھ وفا داری نبھا ئے ۔انہوں نے مذید کہا کہ تحریک انصاف کے ٹا ئیگرز تمام علاقائی ،مذہبی،لسانی تعصبا ت سے پا ک ہیں اور تحریک انصاف میں کسی مذہبی تعصب کی کو ئی گنجا ئش نہیں ہما ری پا رٹی میں تمام مکا تب فکر کے لوگ شامل ہے جو اس خطے کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button