تعلیم

اکتالیس سال تک درس و تدریس سے منسلک رہنے کے بعد وادی نگر کا پہلا سائنس ٹیچر ریٹائر ہو گیا

نگر ( ریاض علی) اکتالیس سال تک تدریسی خدمات سرانجام دینے کے بعد مدت ملازمت پوری کرکے رخصت ہونے والے ،نگرکے پہلے سائنس ٹیچر کی رخصتی کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب بوائز ہائی سکول چھلت نگر میں منعقد کی گئی۔تقریب میں سکول کے طلباء،اسا تذہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ نگر کے مختلف سکولوں کے صدر معلمین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔تقریب کے میر محفل ڈپٹی ڈائریکٹرہنزہ نگر میر باز علی خان تھے جبکہ تقریب میں ٹیچرز ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے صدر شا ہد حسین ، جنرل سیکریٹری جوہر نفیس اور ایسوسی ایشن ہنزہ نگر کے صدر احمد حسین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کا با قا عدہ آغاز تلاوت کلام اور حمد ونعت سے کیا گیاجس کے بعد سکول کے ہیڈ ماسٹر حیدرخان حیدر نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیاانھوں نے کہا کہ اکتالیس سال تک تعلیمی خدمات سرانجام دینے کے بعد رخصت ہونا عظیم سعادت مندی ہے ،ایک فرض شناس معلم کی حیثیت سے مالک اشدر استاد کے خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی انھہوں نے تقریب میں شرکت پر سب کا شکریہ اد کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بوائز ہائی سکول کے ہیڈما سٹر اکبر حسین نحوی نے کہا کہ ریٹائرڈہونے والے معلم کو نگر کا پہلا تجربی استاد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو بہت بڑی بات ہے ۔تقریب کے دوران سابق ڈی آئی ایس بابر خان بابر اور بوائز ہائی سکول نلت کے معلم محمد داؤد نے استاد کی عظمت پر اپنا کلام بھی پیش کیا تقریب کے دوران ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سکریٹری نے سبکدوش ہونے والے معلم خصو صی علاقائی چوغہ اور ٹوپی بھی پہنائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائر یکٹرہنزہ نگر میرباز علی خان نے کہا کہ معلمی انبیاء کا پیشہ ہے اور اس پیشے کو فرض شناسی اور دیا نت داری سے بطریق سے احسن نبھاتے ہوئے سبکدوش ہونا بہت بڑا اعزاز ہے انھوں نے کہا کہ ایک فرض شناس معلم معاشرے کے لئے نمونہ ہوتا ہے اور اس کی خدمات ہمیشہ دلوں میں مقام پیدا کرتی ہیں انھو ں ریٹائرڈ ہونے والے معلم کو مبارک باد دی ۔تقریب کے آخر میں انھوں نے سبکدوش ہونے والے معلم کو سکول انتظامیہ کی طر ف سے تیا ر کردہ خصو صی شیلڈ بھی دے دی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button