سیاست

لواری ٹنل مسئلہ: جے یو آئی کا دروش میں احتجاجی مظاہرہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کے تبادلے کا مطالبہ

JUI Jalsa (1)

دروش( بشیر حسین آزاد) لواری ٹنل میں چترال کے مسافروں کیساتھ ناروا سلوک اور شیڈول پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش نے اتوار کے روز دروش چوک میں زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش نے لواری ٹنل میں مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک اور شیڈول پر عملدرآمد نہ کرنے ، این ایچ اے اور سامبو کمپنی کے من مانی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں اور این ایچ اے کیخلاف شدید غم اور غصے کا اظہار کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اعلان شدہ شیڈول پر عملدرآمد نہ کرکے این ایچ اے اور سامبو کمپنی انسانی المیہ پیدا کر رہی ہے اورچترال کے مسافروں کو محصور رکھنے پر این ایچ اے کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق مقررہ ایام کے لئے حکومت این ایچ اے کو واجبات ادا کررہی ہے لہذا ان 48گھنٹوں میں بلا کسی تعطل کے ٹنل کو کھلا رکھا جائے۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ کسی حادثے کی صورت میں این ایچ اے اور سامبو کمپنی کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ این ایچ اے کے موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے کیونکہ اس تمام مسئلے کا جڑ یہی پراجیکٹ ڈائریکٹر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button