کھیل

تحفظ جنگلات کمیٹی ہڈر (دیامر) کے زیر اہتمام پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد

POLO

چلاس(چیف رپورٹر) تحفظ جنگلات کمیٹی ہڈر کی جانب سے منعقدہ پولو ٹورنامنٹ ہڈر اے کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل ہڈر اے اور ہڈر بی کے مابین کھیلا گیا ۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ،کانٹے دار مقابلے کے بعد فائنل ہڈر اے کی ٹیم نے ہڈر بی کی ٹیم کو5کے مقابلے میں 6گولز سے شکست دیکر جیت کیا ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر مسلم لیگ یو تھ ونگ (ن) دیامر محمد ریاض تھے جنہوں نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیئے ۔ونر ٹرافی ہڈر Aٹیم کے کپتان شبیر احمد جبکہ رنر اپ کا انعام ہڈر Bکے کپتان محمد افضل نے حاصل کیا ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر مسلم لیگ یو تھ ونگ ضلع دیامر محمد ریاض نے کہا کہ پولو گلگت بلتستان کا قدیمی اور ثقافتی کھیل ہے ،جسے یہاں کے باسیوں نے زندہ رکھا ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پو لو کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات کرے تاکہ روایتی کھیل زوال پذیر نہ ہو ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button