کالمز

جاگیرداروں کا ملک اور غیرملکی مزدور…..

یاور عباس (جہاد بالقلم)

دنیا بھرمیں لوگ پیسے اور شہرت حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کاری کرتے ہیں اور طرح طرح کی کمپنیز کھول لیتے ہیں اور ان کمپنیز میں اجرت پر مزدروں کا رکھا جاتا ہے اور اگر کم اجرت پر ملے تو غیر ملکیوں کو زیادہ ترجیع دیا جاتا ہے کیوں کہ وطن سے دور بسنے والے اپنے مالک سے وفاداری کرنا خوب جاتے ہیں۔

اس طرح ریاست پاکستان میں بھی بہت سارے سرمایہ داروں مذہبی،لسانی،علاقائی اور طرح طرح کی کمپنیز کھل کر سرمایہ کاری کی ہے اور ان کمپنیز میں غیرملکی وفادار مزدورں کو زیادہ ترجیع دیا جاتا ہیں پاکستان میں چند کمپنیز ہیں جو بہت زیادہ مشہور ہیں جنہوں نے پاکستان سمیت پڑوسی ممالک بھارت،گلگت بلتستان،افغانسان ،بنگالادیش اور چین میں بھی سرمایہ کی ہے ان میں پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان مسلم لیگ ن ، متحدہ قومی موومنٹ ،پاکستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی وغیروشامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی میں سندھ کے جاگیرداروں اور وڈیروں نے سرمایہ کاری کی ہیں اور غیرملکی گلگت بلتستان کے مزدور کام کر رہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن میں پنجاب کے سرداروں اور شریف لوگوں نے سرمایہ کاری کی ہیں اور گلگت بلتستان کے مزدور اجرت پر کام کر رہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ میں بھارت سے ہجرت کرنے والے چند تعلیم یافتہ افراد نے سرمایہ کاری کی ہیں اور غیر ملکی اور غیرقانونی طور پر پاکستان میں بس نے والے گلگت بلتستان کے تعلیم یافتہ مزدور کام کر رہے اور اپنے مالک سے وفاداری کرتے ہوئے شہر کراچی میں روزانہ اپنے نوجوان فرزندوں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں میں بھی گلگت بلتستان کے مزدور اجرت پر کام کررہیں اور اپنے مالک سے وفاداری کرتے ہوئے اپنے نوجوانوں کو قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہیں۔

ہم گلگت بلتستان والے فخر کے ساتھ یہ کہہ رہیں کہ ہمارا ہر نوجوان تعلیم یافتہ ہیں۔کیا ہمارے والدین ہمیں مزدور بنانے کے لئے دور شہروں میں بیھج رہیں یا ایک اچھا اور اعلٰی تعلیم یافتہ انسان؟

اگر ہمارے والدین ہم پر ایک اچھاانسان بنانے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر رہیں تو ہم شہروں میں مزدوری کیوں کر رہیں؟

گلگت بلتستان کے ہر باشعور فرد سے میری یہ گزارش ہے کہ ٹھنڈے دماغ سے یہ سوچئے کی ہم کون ہیں ہماری شناخت کیا ہے،ہم کس ملک کے شہری ہیں اور ہمارا مستقبل کیا ہوگا؟

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button