گلگت بلتستان

دیامر پولیس کی کاروائی، افغان شہری سمیت ٢٩ افراد گرفتار

چلاس(چیف رپورٹر) دیامر پولیس کا شہر بھر میں سرچ آپریشن ،29مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،جبکہ غیر قانونی طور پر گلگت بلتستان کی حدود میں داخل ہو نے والے افغان شہری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔دیامر پو لیس ترجمان کے مطابق ایس پی دیامر عبد الرؤف قیصرانی کی قیادت میں دیامر پو لیس نے شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہ قراقرم پر سرچ آپریشن کیا ۔اس دوران تھانہ گونر فارم اور کے کے ایچ تھانے کی حدود سے 29مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،پو لیس کے مطابق گرفتار شدگان کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود نہیں ہیں ان سے مزید پوچھ گحچھ کی جارہی ہے ۔دوسری جانب پو لیس کی ایک دوسری کاروائی کے دوران ایک افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔افغان شہری غیر قانونی طور پر گلگت بلتستان میں داخل ہو نے کی کوشش کر رہا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button