تعلیم

نگران وزیر ثقافت کی معروف جرمن محقق پروفیسر ڈاکٹر ہرمن کروزمین سے ملاقات

1 (1)

گلگت ( پ ر ) صوبائی وزیر اطلاعات ،سیاحت وثقافت و کھیل اور نوجوانان گلگت بلتستان عنایت اللہ شمالی کی جرمن پروفیسر ڈاکٹرہرمن کریز من (hermann kreuzmann ) سے ملاقات ، گلگت بلتستان اور جرمنی کے درمیان سیاحت و باہمی تعلقات کو بڑھانے کا عزم ،صوبائی وزیر اطلاعات نے ملاقات کے دوران جرمن پروفیسر کی ریسرچ اور ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر hermann kreuzmann ) کی گلگت بلتستان کے حوالے سے گراں قدر خدمات ہیں عنایت اللہ شمالی نے ملاقات میں جرمن پروفیسر کو گلگت بلتستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی صوبائی وزیر صوبائی وزیر اطلاعات ،سیاحت وثقافت و کھیل اور نوجوانان گلگت بلتستان عنایت اللہ شمالی خطے میں جرمن سیاحوں کی آمد اور انکی سیکیورٹی اور دیگر سہولیات بہم پہنچانے کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کی ترجمانی کی اور اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ جرمن سمیت دیگر ممالک کے سیاحوں کی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button