گلگت بلتستان

ہںزہ نگر کلیریکل ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

Sheet (1)

ہنزہ نگر ( اجلال حسین) ہنزہ نگر کلریکل ایسوسی شن ہنزہ نگر نو منتخب کابینہ کا علان کردیا،ناظر حسین اے سی افس ہنزہ سب ڈویثرن صدر منتخب جبکہ نائب صدر محمد حنیف محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر،جنرل سیکرٹری محمود کریم محکمہ تعلیم، فنانس سیکرٹری سید اکبر حسین شاجی محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر، جوائینٹ سکرٹری نظام الدین محکمہ تعلیم، سیکرٹری اطلاعات انور خان ڈی سی افس ہنزہ نگرمنتخب ہوئے۔ اس موقع پر صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلریکل سٹاف سرکاری میں وہ طبقہ ہے جسے پورے ادارے کا کام سونپا دیاجاتا ہے جب کام میں کوئی کوتاہی ہو تو ذمہ دار کلرک ہو تا ہے جب کام اچھا ہو تو محکمہ کے سربراہ کو شاباش دی جاتی ہے جو کہ چھوٹے ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے جبکہ دوسری جانب ان کی حقوق کی باری آتی ہے توان کو پیچھے چھوڑ دیا جاتا ہے۔اجلاس میں اس بات کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلریکل برداری کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ اور کلرکس کے پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بڑھانے کے لئے بھی بھرپور کام کرینگے۔ اجلاس میںیہ بھی کہا کہ کوئی بھی کلر یکل سٹاف کے ساتھ ادارے کی جانب سے کسی قسیم کی ناانصافی ہوتو ان کا بھر پورا ساتھ دیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کے مسلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کلریکل ایسوسی یشن کے متفقہ فیصلے کے روشنی میں مطالبات منطور نہیں ہوئے تو پہلے مرحلے میں بازوں پر سیاہ پٹیان باندھ کر علامتی احتجاج کا اعلان کیا جائے گا اور اس کے بعد مطالبات کی منظوری نہ ہوئی تو قلم چھوڑ ہٹرتال بلکہ الیکشن سے قبل بھر پور احتجاج کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک کلریکل سٹاف نے ہنزہ نگر کی نئی کابینہ پر پورا پورا اعتماد کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کیا کہ کلریکل سٹاف کی مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرئینگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button