رضاربانی کے چیرمین سینٹ بننے کی راہ ہموار ہونے پر ضلع دیامر کے جیالوں نے مٹھائی تقسیم کر دی

رضاربانی کے چیرمین سینٹ بننے کی راہ ہموار ہونے پر ضلع دیامر کے جیالوں نے مٹھائی تقسیم کر دی

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

PPP

چلاس(چیف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع دیامر نے رضا ربانی کی بطور چیئرمین سینٹ تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہو ئے مٹھائی تقسیم کی ہے ۔ پیپلز سیکریٹریٹ چلاس میں پیپلز پارٹی ضلع دیامر کے صدر طیفور شاہ ،سینئرنائب صدر مبین شاہ ،ضلعی سیکریڑی اطلاعات محمد افضل ،سینئر رہنما شیزادہ ،عبد الماحص ،محمد عالم ،عبد الرقیب سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے رضا ربانی کی بطور چیئرمین سینٹ تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے ایک دوسروں کو مٹھائی کھلائی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ رضا ربانی کی بطور سینٹ چیئرمین تقرری آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کا نتیجہ ہے ۔پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے ۔ایوان بالا کا چیئرمین منتخب ہو نا ان لو گوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو یہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے ۔رضا ربانی سینئر پالیمنٹریرین ہیں جن کی ملک و جمہوریت کیلئے بے پناہ خدمات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چاہنے والے ملک کے کو نے کو نے میں موجود ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔