کیریئر

ایک ہزار چار سو سے زائد سیپ اساتذہ کو نظرانداز کیا گیا تو خطرناک نتائج نکلیں گے

گلگت( سٹاف رپورٹر) سیپ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر غلام اکبر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے اسامیوں پر سیپ اساتذہ کو بھرتی کیا جائے اگر محکمہ تعلیم نے سیپ ساتذہ کو نظر انداز کیا گیا تو سیپ اساتذہ بھر پور احتجاج کرینگے۔ بادشمال سے گفتگو کرتے ہوئے سیپ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں آنے والے اسامیوں پر سیپ اساتذہ کا حق ہے ۔ سیپ اساتذہ نے گزشتہ 20 سال سے قربانی دی ہے ۔ 1464 سیپ اساتذہ کو اگر اسامیوں میں نظر انداز کیا گیا تو وہ محکمہ تعلیم کا گھیراو کرینگے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ ہمارہ مطالبہ صرف تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہے بلکہ سیپ اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔ سیپ اساتذہ تربیت یافتہ ہیں اور گزشتہ20 سالوں سے 55 ہزار طلبا وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔ اس لئے آنے والے اسامیوں میں سیپ اساتذہ کو ترجیح دی جائے۔ مذید اُنہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ(ن) کے چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرحمن سیپ اساتذہ کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے۔ اس دفعہ ہمیں نظرانداز کیا گیا تو اس کے سخت نتایج بر آمد ہوں گے۔ سیپ اساتذہ اس دفعہ اپنے جائز مطالبات کے لئے بھر پور احتجاج کر ئیگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button