سیاست

پچھلے الیکشن میں پیپلز پارٹی نے پیسے دے کر ووٹ خریدا، وزیر محمد جعفر نے اعتراف بھی کیا ہے: امان اللہ خان

P1000471
گانچھے ( محمد علی عالم ) امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی گانچھے حلقہ ٹو امان اللہ خان نے کہا کہ سابق سینئر وزیر محمد جعفر کی طرف سے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا اعتراف کیااپنے دور حکومت میں پارٹی امیدوار کو ضمنی الیکشن میں چار ہزار ووٹ 45لاکھ روپے میں خریدا۔ جس سے اندازہ ہو گیا کہ پیپلز پارٹی جو ووٹ ملا تھا وہ پیسہ دے کر لیا ہے۔مگر یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اپنی ووٹ بنک ہے ہم پیسہ دے کر نہیں بلکہ عوام کی خدمت کر کے ووٹ لیتے ہیں ہمیں پیپلز پارٹی کی طرح چھے سو کی ووٹ کو چار ہزار نہیں بنا سکتے۔ امان اللہ نے کہا کہ غلام حسین ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد جعفر کے کہنے پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گیا ہے تو ہمیں جاسوسی کی بُو آ رہی ہے ۔(ن) لیگ نظریاتی کارکنوں کی جماعت ہے اس میں جاسوسی کے لئے آنے والوں کو کوئی جگہ نہیں ہے ہم مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں ہے کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ سینئر وزیر کے کہنے پر (ن) لیگ میں شامل ہو کر ٹکٹ کے لئے فارم جمع کرنے والے امیدار کی اصل حقائق کو معلوم کریں ۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں میری پوزیشن مضبوط ہے پارٹی قیادت نے ٹکٹ دیا تو سیٹ جیت کر دونگا کیونکہ یہ حلقہ (ن) لیگ کا ہے ۔مجھے یقین ہے پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گا پارٹی کے حق میں ہی کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button