تعلیم

آغاخان ایجوکیشن بورڈعلی آباد،حیدر آباد کے زیر اہتمام ریٹائرڈ اساتذہ اور قابل طلباء و طالبات کیلئے ایوارڈپروگرام

ہنزہ نگر (اکرام نجمی)آغاخان ایجوکیشن بورڈ علی آباد حیدر آباد نے آغاخان ایجوکیشن سروسز،دواکومیڈیا سروسز اور حرف کے تعاون ریٹائرڈ اساتذہ اور پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کو ایک پروقار تقریب میں ایوارڈ سے نوازا۔

حیدر آباد ہنزہ میں منعقد اس پروگرام کے مہمان خصوصی صدر اسماعیلی ریجنل کونسل شریف خان کے علاوہ علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام میں پرچم کشائی کے علاوہ ثقافتی موسیقی،بینڈ پرفارمنس اور رنگ برنگ ایجوکیشنل اور کلچرل پروگرامز پیش کیے گئے۔ پروگرام میں تمام ہنزہ کے ریٹائرڈ اساتذہ کو انکے بے لوث خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اور پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کی بھی اسناد کے زریعے حوصلہ افزائی کی گئی۔

صدراسماعیلی لوکل کونسل علی آباد حیدر آباد شاہد کریم نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اس پروگرام کے اغراض مقاصد پیش کی اور پروگرام کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اس موقعے پر تقریر کرتے ہوئے صدر اسماعیلی کونسل ہنزہ شریف خان نے کہا کہ علم کی روشنی پھیلانے میں ریٹائرڈ اساتذہ کا بہت اہم کردار ہے جن کے بدولت آج ہمارا معاشرہ علم کے روشنی سے منور ہے. آپ نے مزید کہا کہ اس پروگرام کو منعقد کرنے میں جن اداروں نے انتھک کام کیا ہے وہ قابل تعریف اور قابل ستائش ہیں۔

پروگرام کے چیف آرگنائزر اور چیرمین آغاخان لوکل ایجوکیشن بورڈ رحمت کریم نے کہا کہ اس پروگرام کے کامیابی میں آغاخان RSDUاور دواکو میڈیا سروسز کا اہم رول رہا ہے۔اس پروگرام کا مقصد ریٹائرڈ اساتذہ کو خراج تحسین ادا کرنا ہے اور پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی ہم سب کی زمہ داری ہے تاکہ علاقے میں تعلیم کا شعبہ مزید ترقی کرسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button