تعلیم

یوم پاکستان کے حوالے سے بوائز ہائی سکول غلمت (نگر) میں تقریب کا انعقاد، ریلی بھی نکالی گئی

نگر( ریاض علی) یو م پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ بو ائز ہائی سکول غلمت نگر کے زیر اہتمام ایک شا ندار ریلی نکالی گئی۔ریلی میں اساتذہ طلباء اور علاقے کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں گورنمنٹ کالج آف ایجو کیشن گلگت کے پرنسپل علی حیدر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی پرچم،جھنڈیاں اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر یو م پاکستان کے حوالے سے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء شا ہراہ قراقرم پر پہنچ گئے اور مین با زار غلمت سے ہوتے ہوئے پیرا ڈائیز پوائنٹ پر جمع ہوگئے جہاں ریلی نے جلسے کی شکل اختیا رکرلی ۔ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ہا ئی سکول غلمت کے ہیڈ ما سٹر اکبر حسین نحوی نے کہا کہ یو م پا کستان ہماری تا ریخ کا وہ عظیم دن ہے جب اس وقت کے مسلمانوں نے اپنے عظیم رہنما ؤں کی قیا دت میں پا کستان کا نقشہ قرا داد لاہور اور آج کے دور کے قرادادپاکستان کی شکل میں پیش کیا تھا یہی قرا داد دنیا کے نقشے پر ایک آ زاد اسلامی ملک پاکستان کی شکل میں معرض وجو د میں آگئی انھوں نے کہا کہجو قو میں اپنی تا ریخ کو زندہ رکھتی ہیں وہ کا میا ب ہوتی ہیں ہمیں چا ہئے کہ یوم آزادی کومحض دکھا وے کے طور پر مناکر اس کی پو جا کرنے کی بجائے اسے اپنی فلسفہ زندگی کا حصہ بنا دیں ہما ری بد قسمتی ہے کہ ہم نے پاکستان کے نظریے کو اگلی نسلوں تک منتقل کرنے میں کوئی خا ص دلچسپی نہیں لی ہے نتیجے کے طور پر مو جودہ دور میں ہمیں اپنی منزل سراب کی طر ح بہت دور نظر آرہی ہے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےگور نمنٹ کا لج آف ایجو کیشن گلگت کے پر نسپل علی حید ر نے کہ یو م پاکستان ہمیں اس عہد کی یا د دلاتا ہے جب بر صغیر کے مسلمانوں نےاپنے عظیم رہنما ؤں کی قیادت میں بلا رنگ و نسل با ہم متحد ہو کر انگریزوں اور ہندؤں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیااور اپنے لئے ایک الگ اسلامی ریا ست حاصل کرنے میں کا میابی حاصل کی ۔انھو ں کہا کہ اسلام دشمن عنا صر آج بھی یہی چا ہتے ہیں کہ ہم تفر قے کا شکا ر ہیں آ پس میں دست و گریبا ں رہیں اور ہماری ریا ست کمزور ہو لیکن ہمیں چاہئے کہ یوم پاکستان کے فلسفے کو سمجھتے ہوئے با ہم متحد رہیں اور دشمن کی ہر چال کو ناکام بنا دیں ۔جلسے کے اختتام پر یوم پاکستان کی خو شی میں شرکا ء میں مٹھا ئی بھی تقسیم کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button