سیاست

نگران وزیر تعمیرات ناصر زمانی کی حقیقت بیانی کو سراہتے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ نگر

ہنزہ نگر (نمائندہ خصوصی) ہمیں بتایا جائے کہ گلگت بلتستان کا موجودہ نظام کو صوبائی سیٹ اپ کا نام دیا حاتا ہے, کیا یہ صوبائی سیٹ اپ پاکستان کا آئینی حصّہ    ہے یا آزاد کشمیر کا۔؟ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی ھنزہ نگر کے منعقدہ اجلاس میں کمیٹی کے رھنماؤں شیخ شبیر حکیمی, انجنئر امان اللّہ, نعیم اللّہ خان, ظہور الہی,حسنین رمل اور دیگر نے کیا۔ انہوں نے نگران وزیر تعمیرات ناصرزمانی کے حقیقت بیانی کو سرھاتے کہا کہ نگران وزیر موصوف کے اخباری بیان نے نگران کٹ پتلی سیٹ اپ اور اسمبلی کی حقیقت کا پردہ چاک کر دیا ہے سابقہ وزراء اور موجودہ نگران وزراء بھی اسی جرأت اظہار کریں۔

علی آبادمیں منعقدہ اجلاس میں GB عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے بارے میں گفتگو کی گئی جسمیں چیئنا معاشی راہداری کا معاملہ زیر بحث رہا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے GB میں غیر آئینی  من پسند نظام حکمرانی قائم کر کے یہاں کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کیا ھے عوام کو بلکل قبول نہیں نیز GB کے عوام اور اسمبلی کو اعتماد میں لئے بغیر چیئنا اقتصادی راھداری کا یکطرفہ معاہدہ کرنا یہاں کے عوام کا معاشی قتل ثابت ھوگا۔ حکومت چین سے بھی ہماری اپیل ہے کہ وہ اس معاہدہ میں GB عوام کو اعتمادمیں لیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button