تعلیم

دور جدید میں محض روایتی تعلیم کی کوئی اہمیت نہیں ہے، چٹورکھنڈ میں الوداعی تقریب سے مقررین کا خطاب

Pic (2)

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ طلبہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں،مقابلے کے دور میں روایتی تعلیم کوئی معنی نہیں رکھتی،دور جدید کے تقا ضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے کڑی محنت درکار ہے،طلبہ وطالبات محنت کو اپنا شعار بنائیں،ڈی جے ایل آر ایس چٹورکھنڈ میں منعقدہ فئیر ویل پارٹی سے مقررین کا خطاب۔ڈی جے ایل آر ایس چٹورکھنڈ میں میٹرک کے فارغ ہونے والے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں فئیر ویل پارٹی کا اہتما م کیا گیا تھا جس میں سکول کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سکول کے طلبہ وطالبات نے خوبصورت آئٹمز پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ایل آر ایس ،سید عافیت شاہ تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقابلے کے اس دور میں روایتی تعلیم کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ تعلیم کے جدید تقاضوں کے پیش نظر طلبہ وطا لبات کو کڑی محنت کی ضرورت ہے،اکیسویں صدی مقابلے کا دور ہے اور اس دور میں وہی افراد کامیاب ہوتے ہیں جو محنت پر یقین رکھتے ہوں۔مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ آنے والے دور کی پیش بندی کے طور پرجدید علوم سے روشناس ہونے کے لئے کمر بستہ ہوں تاکہ آگے جاکر ملک وملت کا نام روشن کرسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button