سیاست

عوامی ایکشن کمیٹی بین الاضلاعی کانفرنس منعقد کرنے جا رہی ہے

گلگت(سپیشل رپورٹر) یکم اپریل کو عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا بین الاضلاعی کانفرنس بلایا جائے گا، کانفرنس میں باقی ماندہ چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے روڈ میپ اور پلان تیار کیا جائے، ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تنظیم اہلسنت، امامیہ کونس، پاکستان تحریک انصاف، بالاورستان نیشنل فرنٹ، متحدہ قومی موومنٹ، انقلابی سوشلسٹ، جوہر علی میموریل، جماعت اسلامی، گلگت بلتستان گریجویٹ الائنس، قراقرم نیشنل موومنٹ کے رہماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ترجمان وجاہت علی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر کو دئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے متفقہ فیصلہ ہوا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ایگزیکٹو باڈی کے اراکین و سپریم کونسل کے ممبران کو مدعو کیا جائے گا اور یکم اپریل میں باقی ماندہ ایشوز پر تفصیلی غور ہو گا اور باقاعدہ طور پر تحریک شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں جیمز سٹون ایسو سی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریگی اور جب تک مسائل حل نہیں ہونگے تب تک جدو جہد جاری رہے گی۔ حکومت مسائل حل کرے ورنہ اب مزید وقت نہیں دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button