صحت

میاچھر نگر میں سید آباد سہارا ویلفیر آرگنائزیشن نے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، سینکڑوں مریض مستفید ہوے

1

نگر( پ ر) سید آباد سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت کی حکوچھر نگر میں منعقدہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر ، 50سے زائد بچوں کے ختنے اور دیگر مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات بھی فراہم کیا گیا۔سید آباد سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت کی جانب سے ہنزہ نگر کے پسماندہ گاوں حکوچھر میں صحت عامہ کے درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک روزہ فرہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے 50 سے زائد بچوں کے مفت ختنے اور دیگر مریجوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید آباد سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت کے چئیر مین حاجی شیرباز نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے اور سید آباد سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت اپنی محدود وسائل کے پیش نظر پسماندہ علاقوں میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔حکوچھر ویلفئیر آرگنائزیشن کے صدر سجاد حسین نے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے پر سید آباد سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button