گلگت بلتستان

پروگریسیو یوتھ فرنٹ کے رہنما باباجان اور دیگر سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے مرکزی ہنزہ میں ریلی، جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

pic01

ہنزہ نگر( بیورورپورٹ) پروگریسیو یوتھ فرنٹ ہنزہ کے زیر اہتمام  ترقی پسند رہنما باباجان اور سیاسی اسیران کی رہائی اور سانحہ علی آباد ہنزہ کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے حق میں ناصر آباد سے علی آباد تک پرامن ریلی کا انعقاد  کیا گیا. مقررین نے مطالبہ کیا کہ بابا جان سمیت سیاسی اسیران کو فوری رہا کرکے جوڈیشل کمیشن کے رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے اور متاثرین عطاء آباد ہنزہ کے حق میں آواز اٹھانے کی پاداش میں علاقے کے نوجوانوں کے خلاف قائم سیاسی مقدمات فی الفور ختم کر ے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں.

ریلی کے شرکاء نے وزیر اعظم پاکستان اور گورنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کی کہ وزیر اعظم کے دورے سے قبل بابا جان اور انکے ساتھ قید سیاسی کارکنوں کو رہا کرکے حقیقی جمہوری حکومت ہونے کا عملی ثبوت دیں۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور GBLA-6کے امیدوار اظہار ہنزائی نے کہا کہ ہم علاقے کو صومالیہ نہیں بلکہ سوئیٹیزرلینڈ بنانا چاہتے ہیں. تحریک انصاف کا نعرہ ہی انصاف ہے اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا اور انصاف کیلئے جدوجہد کرنا ہم اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔

pyf 2

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ترقی پسند رہنما اکرام اللہ بیگ جمال نے کہا کہ اس وقت صرف بابا جان جیل میں نہیں بلکہ پورے قوم پابند سلاسل ہے عوام کو اتفاق اور اتحاد کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ہر شازش کو ناکام بنانا ہوگا۔ ہنزہ کے مشہور سماجی و سیاسی شخصیت انجینئر امان اللہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا جان اور انکے ساتھیوں نے حق کے خاطر قربانی دی ہے اور انکی سیاسی قربانی سے علاقے میں سیاسی شعور آئیگا۔ ریلی کے آخر میں قرارداد پیش کرتے ہوئے پروگریسو یوتھ نے مطالبہ کیا کہ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کرنے کی صورت میں آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

10477267_845344642190240_1307702225994638399_o
بائیک پر ریلی کے شرکا بابا جان کے آبائی گاؤں ناصر آباد سے غیر اعلاینہ ضلعی صدر مقام علی آباد کی طرف جا رہے ہیں
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button