بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ماہ کے اندر حقداروں کو ایک سال کا پیکج دینگے، ماروی میمن کا پڑی بنگلہ میں اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ماہ کے اندر حقداروں کو ایک سال کا پیکج دینگے، ماروی میمن کا پڑی بنگلہ میں اعلان

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

unnamed

گلگت (پریس ریلیز) ماروی میمن چیرپرسن BISP نے پڑی بنگلہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستان میرا دوسرا گھر ہے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد میرا مشن ہے گلگت بلتستان میں غربت کے خاتمے اور حقداروں ک حق پہچاننے کے عمل کا اٰغاز کر دیا ہے ایک ماہ کے اندر حقداروں کو ایک سال کا پیکیج دینگے۔ اور نئے سروے کے ذریعے حقداروں کا تعین کرینگے۔یہ حق کا پیسہ ہے۔یہ امانت ہے۔امانتے حقداروں کو پہنچائنگے۔سابقہ روایات دفن کرینگے۔میرٹ اور عوامی خواہشات کے مطابق فیصلے پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن مسلم لیگ کا پیغام گاوں گاوں گلی محلہ میں پہنچانے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا ک اٰج میں نے گلگت بلتستان ساتوں اضلاع کا دورہ مکمل کیا ہے۔ میں ایک مہینے بعد دوبارہ اٰونگی۔اور مختصر سطح کے دورے بھی کرنگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کا دورہ بھی کرنگے۔ وزیر اعظم کے اعلانات گلگت بلتستان میں عوامی خدمت کے نئی تاریخ رقم کرینگے۔عوامی جھلسے سے صوبائی سربراہ حفیظ الرحمٰن خان نے کہا کہ ماروی میمن کا دورہ گلگت بلتستان گربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ محترم نے گلگت بلتستان کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھایا۔ گلگت بلتستان کے عوام کی اٰواز بنی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں BISP کارڈ کو کارکنوں پر لٹایا۔ ہم حقدارون کو حق اور امانت کے طور پر پیش کرینگے۔ گلگت بلتستان کی قوم واضح تبدیلی محسوس کرینگے۔ انہون نے کہا کہ گلگت بلتستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔عوامی خواہشات کا احترام نہیں کرنے والی سیاسی طاقتون کو عوام اٰنیوالے الیکشن میں مسترد کرینگے۔پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں اٰنیوالے الیکشن میں پر امن معاشرے کے قیام سمیت غربت بیروزگاری اور کرپشن کے کے خلاف میدان میں اترینگے۔ انہوں نے کہا کہ پڑی بنگلہ میں اٰج تک جو بھی ترقی ہوئی ہے وہ مسلم لیگ ن کے مرہون منت ہوی ہے۔ پڑہ بنگلہ میں ترقی میں کسی دوسری سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ۔اٰئندہ پڑی بنگلہ میں سب سے پہلے کھیل کا گراونڈ بنائینگے۔الیکشن مہم کے اٰغاز کے ساتھ ہی پڑی بنگلہ میں ایک بڑا عوامی جلسہ کرینگے۔اور پری بنگلہ کا جلسہ پورے حلقے کو جگائے گا۔جلسے سے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ممبر صالح محمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عامی مسائل کے حل کا ادراک رکھتی ہے۔ جھوٹے اعلانات مسلم لیگ نکا شہوہ نہیں ہے۔ شہید سیف لرحمٰن کی خدمات اور ان کا وژن ہمارہ سرمایہ ہے۔ حفیظ لرحمٰن کی قیادت مسلم لیگ ن اٰنیوالے الیکشن میں بھرپور فتح حاصل کری گی۔ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کا ھل مسلم لیگ ن ہی کری گی۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کا دورہ انقلابی ہوگا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔