صدرچترال پریس کلب کی طرف سے گلگت پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارک باد

صدرچترال پریس کلب کی طرف سے گلگت پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارک باد

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

Muhkam udinچترال (بشیر حسین آزاد ) صد ر پریس کلب چترال محکم الدین نے گلگت پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد دی ہے ۔ اوراُن کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے نو منتخب صدر طارق حسین شاہ ، نائب صدر عبد الرحمن بخاری ، جنرل سیکرٹری قاسم شاہ ، جائنٹ سیکرٹری جہانگیر ناجی اور فنانس سیکرٹری معراج عالم کی کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور نئی کابینہ سے گلگت بلتستان اور چترال کے صحافتی رابطوں اوررشتوں کو مضبوط بنانے ، خطے میں امن و آشتی کے پیغامات کے فروغ اور دونوں علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے صحافتی سر گرمیوں میں مزید فعالیت پیدا کرنے کی اُمید کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال اور گلگت بلتستان کے لوگ قدیم تاریخی اور ناقابل تقسیم ثقافتی رشتوں سے منسلک ہیں ۔ اس لئے ان رشتوں کو مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گلگت بلتستان اور چترال کا یہ حسین بیلٹ منفرد ثقافت ، خوبصوت مناظر اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ اس لئے ان وسائل سے استفادہ کرکے باہمی اتحادو اتفاق سے خطے میں خوشحالی لانے کیلئے گلگت بلتستان اور چترال کے صحافیوں کو مثبت کردار ادا کر نا چاہیے ۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ۔ کہ اس خطے میں اُن مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اُنہیں اُجاگر کرنے پر توجہ دی جائے ۔ جس سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع مل سکیں ۔ اور اس حوالے سے سیاحت کو ترقی دینے کے اقدامات سب سے اہم ہیں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔