کیریئر

ایل جی آر ڈی ہنزہ نگرکے ملازمین کو دس ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے

ہنزہ نگر (اجلال حسین ) ایل جی اینڈ آر ڈی ہنزہ نگر کے درجنوں ملازمین پچھلے دس ماہ سے تنخواہیوں میں عدم دستیابی ملازمین اور ان کے اہل خاندان روٹی کپڑا اور بچوں کی فیسوں کے لئے ترس گئے۔ ایل جی ینڈ آر ڈی ہنزہ نگر کے درجنوں ملازمین کو ڈپٹی ڈایکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی ہنزہ نگر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے جبکہ بچوں کی فیسوں کی ادائیگی نہیں ہو پائی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کے ملازمین کو نوروز کے موقع پر دس ماہ کی تنخواہیں ادا کردی گئی مگر ہنزہ نگر کے غریب ملازمین اپنے تنخواہوں کی احصول کے لئے در پدر کے ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سیکرٹری ایل جی آینڈ آر ڈی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہنزہ نگر کو احکامات دینے کے باوجود ملازمین کے لئے پچھلے کئی دنوں سے ایک لیٹر بنا نہیں سکا۔ ملازمین کی بار بار مطالبہ کے باوجود مختلف بہانے بنا کر ملازمین کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ ملازمین نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ ، نگران صوبائی وزیر بلدیات اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ ایل جی اینڈ آر ڈی ہنزہ نگر کے درجنوں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے تاکہ گھر کے فاقے اور بچوں کی فیسوں کی بروقت ادائیگی ہو سکے تاکہ بچوں کی مستقبل کو بچایا جا سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button