گلگت بلتستان

گلگت بلتستان و کوہستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آج سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

NATCO

گلگت( سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان و کوہستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آج سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان سے پاکستان کے دیگر صوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس بدھ سے غیر معنیہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلگت بلتستان اور کوہستان انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کی سیکورٹی سے مغدرت کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کو حکم دیا تھا کہ وہ مسافروں کی حفاظت کے لئے پرائیویٹ سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا ۔ کوہستان انتظامیہ کی طرف سے رات کے اوقات بھی شاہراہ قراقرم پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس سے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے مسترد کرتے ہوئے آج سے غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال اعلان کیا ہے۔ واضع رہے کہ گلگت بلتستان میں پی آئی اے فلائیٹ بھی نہ ہونے سے مسافروں کا دارمدار صرف پبلک ٹرانسپورٹ پرتھا ۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔جبکہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ مالکان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے مسافروں اور غریب ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کو بلاوجہ تنگ کر رہے ہیں۔ اگر حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو مکمل طور پر ہڑتال کرکے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button