چترال

دروش میں باولے کتوں کا راج ، ایک دن میں پانچ افراد کو کتوں نے کاٹ لیا

 چترال ( بشیر حسین آزاد ) دروش میں باولے کتوں کا راج ، ایک دن میں پانچ افراد کو کتوں نے کاٹ لیا ۔ دروش میں آوارہ اور باولے کتوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لا حق ہو گیا ہے ۔ اور لوگوں نے کُتوں کے کاٹنے کے خوف سے بازار جانا چھوڑ دیا ہے ۔ خصوصا سکول جانے والے بچے بچیوں کی شدید خطرہ درپیش ہے ۔ گذشتہ روز بازار میں پھیرنے والے آوارہ کُتے اور باولے کتوں نے ایک دن میں پانچ افراد کو کاٹا۔جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔ جنہیں دروش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ لیکن مخصو ص انجکشن کی عدم دستیابی کی وجہ سے متاثرہ افراد کو شدید جانی خطرے کا سامنا ہے ۔ دروش کے معروف سماجی کارکن اور چیرمین انسانی حقوق دروش حاجی محمد شفا نے بتایا ۔ کہ محکمہء ہیلتھ چترال کا متعلقہ ادارے کی غفلت کی وجہ سے آوارہ اور باولے کُتوں نے دروش بازار اور مضافات پر قبضہ کر لیا ہے ۔ او بازار و گلی محلوں میں لوگ ان کُتوں کی وجہ سے خود کو غیر محفوط سمجھتے ہیں ۔ کیونکہ یہ کُتے اتنے توانا اور دلیر ہو گئے ہیں ۔ کہ کہیں بھی کسی پر حملہ کرنے میں پس و پیش نہیں کرتے ۔ اور کاٹ ڈالتے ہیں ۔ جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ گذشتہ ایک روز میں پانچ افراد کو ان آوارہ کُتوں نے کا ٹا ۔ جو کہ ہسپتال میں پڑے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ متعلقہ ادارے کے اہلکاروں کو چاہیے ۔ کہ وہ بروقت ان کُتوں کو ہلاک کرنے کے اقدامات کریں ۔ بصورت دیگر مزید افراد ان کا نشانہ بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پورے علاقے میں ان کتوں کی وجہ سے خو ف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اورلوگ انتہائی طور پر پریشان ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button