گلگت بلتستان

پاک چین بزنس فورم میں نیٹکو کی شرکت، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے چینی کمپنی کے ساتھ معائدے پر دستخط

فورم کے شرکا نیٹکو کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں
فورم کے شرکا نیٹکو کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں

گلگت (پریس ریلیز) پاک چائنہ بزنس فورم 2015میں ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے سٹال پر ملکی اور غیر ملکی شائقین کا زبردست رش، نیٹکو کی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق معروف یونیورسٹی کامسٹس کے پاک چائنہ بزنس فورم کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی نمائش میں نیٹکو کی طرف سے لگائے گئے سٹال کو بے حد سراہا گیا ۔مختلف چائنیز کمپنیوں کے مالکان اور نمائندوں نے نیٹکو کے ساتھ کاروباری روابط استوار کرنے میں گہری دلچسپی لی ۔پاکستانی شائقین کا کہنا تھا کہ سفری خدمات کے حوالے سے نیٹکو کاپورے ملک میں ایک بڑا نام ہے اس لئے نیٹکو کے دائرہ کار کو ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں تک بڑھایا جائے ۔اس موقع پر کئی چائینز کمپنیوں کی طرف سے نیٹکو کو چائنہ کی دعوت بھی ملی ۔

پاک چائنہ بزنس فورم 2015میں فوشان فونگ لوجیسٹک گروپ چائنہ اور ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مابین تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے معاہدے کی ایک یاداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔اس مفاہمتی یاداشت میں نیٹکو کی طرف سے منیجراسلام آباد آفس صبیحہ خاتون اور فوشان فونگ لوجیسٹک گروپ چائنہ کی طرف سے ڈپٹی جنرل منیجر نے دستخط کئے۔ اس موقع پررواں سال جون میں ہونے والی چائنہ میں ہونے والی عالمی لوجیسٹک آلات اور 2016چائنہ انٹرنیشنل آلات اور مشینری کی نمائشوں میں نیٹکو کو خصوصی دعوت بھی دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button