گلگت بلتستان

گوہر آباد، گیس بالا اور پائین اور گونر فارم میں ایس کام کا ٹاور نصب کیا جائے، عمر خان

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماء عمر خان نے کہا ہے کہ گوہرآباد گیس بالا و پائین سمیت گونر فارم ایریا میں ایس کام موبائیل کا ٹاور نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مواصلاتی روابط کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے سپیشل کمیونیکشن کے حکام فوری نوٹس لیں اور اس جدید دور کے نعمت سے عوام کو محروم رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گوہرآباد ، گیس بالا و پائین اور گونر فارم کے عوام بجلی کے مسلسل لوڈ شیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں اس حوالے سے محکمہ برقیات دیامر کے حکام کو مسائل سے آگاہ کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر واقع معلق پل جو گوہر آباد کو شاہراہ قراقرم سے ملاتی ہے موت کا کنواں کا منظر پیش کررہی ہے لیکن محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ 2010کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر گیس بالا و پائین ہوئے ہیں لیکن ان علاقوں کے سٹریکچر چینلزسمیت لنکس روڈز کے تاحال مرمت تک نہیں کی گئی جو کہ قابل افسوس ہے انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان راجہ سکند ر سلطان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی نوعیت کے منصوبوں کو مکمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ بروقت عوام کے مسائل کا حل نکل سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button