سیاست

پی ٹی آئی عنقریب گلگت بلتستان کے تمام علاقوں سے امیدواروں کا اعلان کرےگی، ڈاکٹر راجہ امیر زمان

tn_zaman

سکردو (جونئیر شگری ،نورین شگری ،رپوٹینگ ٹیم) گلگت بلتستان کے عوام فرقہ واریت ، علاقایت ، لسانیت کے خاتمہ اور ایک بہتر مسقبل کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔گلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں پی ٹی آئی تمام حلقوں سے اپنے امیدوار سامنے لائے گی۔ عنقریب تمام امید واروں کا اعلان بھی کیا جائگا۔ ہماری منشور میں گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ و قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی سمیت گلگت بلتستان کو دوسرے صوبوں کے مصاوی حقوق شامل ہیں۔ گلگت بلتستان کے سارے اختیارات وفاق کے سیکنجے میں ہے مزید حقوق سے محروم رکھنا دانشمندی نہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابقہ رکن نیشنل اسمبلی و مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر راجہ امیر زمان نے اوصاف کے دفتر کے دورے کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب الوطن ہے۔ یہا ں کے عوام گزشتہ کئی عرصوں سے بنیادی اور آئنیی حقوق سے محروم چلے آرہے ہیں۔ آئینی حقوق یہاں کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح برابری کی بنیاد پر سہولتیں ملنی چاہیے۔ گلگت بلتستان کے آئیندہ ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابا ت میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے لایا جائیں گے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے علاقے کے نوجوانوں کے لئے آج تک کچھ نہیں کیا جس کا جواب نوجوان نسل آئندہ الیکشن میں ان کا محاسبہ کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں علاقے میں امن و امان اور کرپشن کے خلاف کام کرنا ہوگا تاکہ علاقے کی تعمیر و ترقی بہتر طور پر ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں علاقے میں ترقیاتی پروجیکٹس کے جال بچھائے گی اور علاقے کو ایک رول ماڈل بنائے گی جس کی گلگت بلتستان کے عوام کو ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا اچھے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ سیاستدانوں کی رہنمائی میں جی بی کو نہ صرف حقیقی ترقی دلاسکتے ہیں بلکہ آئینی حقوق کیلئے دیگر جماعتوں سے بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا بلتستان امن کے حوالے سے پوری دنیا میں ایک نمونہ علاقہ ہے یہاں ہر فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں اور یہ خوش آئین بات ہے کہ بلتستان ریجن میں کھبی مذہبی فسادات دیکھنے کو نہیں ملی ۔ انہوں نے مزید کہا کی گلگت بلتستان وسائل سے مالا مال خطہ ہے ۔ گلگت بلتستان میں معدینیات ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جی بی پاکستان کی ضامن ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی عوام سے اپیل کی کہ وہ پی ٹی آئی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدواروں کے ساتھ دیکر گلگت بلتستان سے مکمل فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button