نوجوان صحافی کریم اللہ نے یونین کونسل مستوج سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا 

نوجوان صحافی کریم اللہ نے یونین کونسل مستوج سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا 

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

karim picپشاور(شہاب الدین) سب ڈویژن مستوج سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی ،کالم نویس اورممبر نیشنل یوتھ اسمبلی کریم اللہ مئی میں منعقدہ مقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور میں مقیم اور زیر تعلیم چترال بالخصوص سب ڈویژن مستوج کے نوجوانوں سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا نوجوانوں نے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے ہر قسم کی یقین دہانی کااعادہ ہے ،نوجوانوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں نوجوان تعلیم یافتہ اور نئے قیادت کی اشد ضرورت ہے ۔ کیونکہ روایتی سیاست دانوں نے کامیابی کے بعد ماسوائے اپنے دل پسند افراد کو نوازنے کے اور کچھ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ چترال بالخصوص علاقہ مستوج گوناگوں مسائل سے دوچار ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اب تبدیلی کی جانب قدم بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو بھرپور انداز سے شرکت کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے افراد کو کامیاب کیا جائے جو نوجوانوں کے مسائل اور علاقے کی ضروریات کو احسن طریقے سے نبھائے ، علاقے کے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی سیاسی وسماجی تعلقات سے بالاتر ہو کر نوجوان امیدوار کریم اللہ کو کامیاب کرانے کی ہر ممکن کوشش کرئینگے۔کریم اللہ کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کے مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے علاقے کی ترقی کے لئے باقاعدہ ہوم ورک اور منصوبہ بندی کے تحت الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ آبی وسائل،سیاحتی مقامات اور آثارِ قدیمہ کے ذخائر سے مالامال اس خطے کے باسیوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے، انہوں نے علاقے کے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی وسیاسی یا دوسرے تعلقات سے بالاتر ہو کر قوم کی وسیع تر مفاد میں اپنا قیمتی ووٹ دے کر انہیں کامیاب بنائے۔ یاد رہے نوجوان صحافی،کالم نویس اور سماجی کارکن کریم اللہ پشاور یونیورسٹی سے پولیٹکل سائنس میں ماسٹر کرچکے ہیں وہ نوجوانوں کے نمائندہ ایوان نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبر ہے جبکہ ان کی صلاحیتیوں کے اعتراف کرتے ہوئے انہیں اگست 2014ء میں نیشنل یوتھ اسمبلی خیبر پختونخواہ کے منسٹر آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کا عہدہ دیا گیا تھا ۔ بحیثیت صحافی اور کالم نویس کے کریم اللہ کے رپورٹس ،تجزیے اور کالمز مختلف علاقائی،قومی اور بین الاقوامی لیول کے نیوز ایجنسیز جیسے چترال ٹائمز،چترال ٹوڈے ڈاٹ نیٹ ،روزنامہ آئین پشاور،روزنامہ بانگِ سحر گلگت بلتستان، لالٹین میگزین اور ARYtv.comپر شائع ہورہے ہیں ۔جبکہ وہ مختلف فورمز میں چترال کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے یونین کونسل مستوج سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔