سیاست

دوسروں کی جنگ کو اپنا بنا کر گلگت بلتستان کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے، صفدر علی رہنما بی این ایف

گلگت ( نمائندہ خصوصی ) بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسی مثال گلگت بلتستان کے مذہبی سیاسی جماعتوں پر مکمل طور پر پورا اترتا ہے ۔ دوسروں کی جنگ کو اپنی جنگ بنا کر گلگت بلتستان کے وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔ ان خیالات کا اہار بالاورستان نیشنل فرنٹ کے مرکزی رہنما صفدر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایک عرصہ ہوا ہے امن کی فضاء قائم ہے کچھ نادیدہ ہاتھ امن کے مخالف ہیں جو سعودی عرب اور یمن کو اپنی جنگ بنا کر یہاں کے پر امن فضا کو خراب کررہے ہیں۔ حرم پاک ہمارے لئے مقدس جگہ ہے لیکن ایک ملک کے اپنے معاملات ہوتے ہیں انکو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ یہاں کے مذہبی ، سیاسی جماعتوں نے سب سے پہلے اپنے غصب کردہ حقوق کے حوالے سے تو بات کریں اور اپنے حقوق کیلئے کبھی ایک ریلی تو نکالیں ۔ انکے اندر اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کیلئے بات کریں تو انکو یہ حق بھی نہیں پہنچتا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے امن کو خراب کریں ہم بھی یہاں کے باسی ہیں دوسروں کے ایجنڈوں کو اپنے الیکشن کمپین کا حصہ بنا کر پر امن فضا کو خراب ہونے نہیں دیا جائیگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button