تعلیم

ضلع ہنزہ نگر میں گنش گرلز مڈل سکول نے ٹاپ 10 پوزیشنزحاصل کرکے منفرد اعزاز حاصل کرلیا ہے

ضلع ہنزہ نگر (بیورورپورٹ) ضلع ہنزہ نگر میں گنش گرلز مڈل سکول نے ضلع بھر کے ٹاپ 10 پوزیشنزحاصل کرکے منفرد اعزاز حاصل کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گنش نے نہ صرف ضلع ہنز نگر بلکہ گلگت ڈویژن کے مڈل امتحانات میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ضلع بھر کے نتائج کے مطابق ٹاپ ٹین میں ابھی ایمن علی نے پہلی ،اقر نے دوسری ،ملکہ نے چوتھی اور فاطمہ بانو نے چھٹی پوزیشن لیکر نہ صرف سکول بلکہ پوری علاقے کیلئے اعزاز کا باعث بنیں۔

ضلع بھر میں تیسری پوزیشن لینے والی طالبہ شاہی روز پانچویں پوزیشن ہیرا حیات ،طالب علم ساجد علی اور حسین عباس بالترتیب ساتھویں اور آٹھویں پوزیشن لیکر ضلع بھر میں نمایاں رہیں۔ جبکہ نویں اور دسویں پوزیشن پر شکیرا امین اور منیبہ ساجد نے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں نمایاں رہے

اسی طرح گرلز مڈل سکول حیدر آباد نے دو ،بوائز مڈل سکول نے سست نے ایک،بوائے مڈل سکول اسکندر آباد نے ایک ،سمائر مڈل سکول اور پھکر بوائز مڈل سکول نے بھی ایک ایک پوزیشن حاصل کی ۔ واضع رہے مڈل لیول کے امتحانات میں کل طلبہ و طالبات کی تعدا دضلع بھر سے تقریبا 1200امیدواروں نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button