صحت

ہوپر نگر میں ڈاکٹر ندارد، عوام پریشان

گلگت( سٹاف رپورٹر) ہوپر نگر ہسپتال میں ڈاکٹر تعینات نہ ہونے سے عوام گھر کی دہلیز میں صحت کی سہولیت سے محروم ہیں۔ ڈاکٹر نہ ہونے سے مختلف موذی بیماریاں عام ہوتی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل پروگرام ڈائریکٹرپی پی ایچ آئی نے ہسپتال سے ڈاکٹر کو ٹرانسفر کیا تھا۔ جس کے باعث ہسپتالڈاکٹر سے خالی ہے۔ جب علاقے کے عمائدین نے پروگرام ڈائریکٹر سے رابطہ کرنے کیا تو ڈائریکٹر نے صاف جواب دیا کہ میرے پاس کوئی ڈاکٹر نہیں ہے۔ جب ڈاکٹرآئے تو بھیج دوں گا۔ اگر ہسپتال کو تالا لگانا ہے تو لگاؤ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عمائدین ہوپر حاجی حمزہ، نمبردار مایوں علی، نمبردار دادؤ، نمبردار نیت علی چیئرمین شیر عالم اور دیگر نے وزیر صحت بشارت اللہ ، چیف سکرٹیری سکند ر سطان راجہ اور سیکرٹیری صحت سے اپیل کیا ہے کہ ہوپر نگر ہسپتال میں ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ اور ہسپتال کو پی پی ایچ آئی سے الگ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button