گلگت بلتستان

ہلال احمر پاکستان اور الخدمت فاونڈیشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، گلگت بلتستان میں بھی معائدے کی توثیق کر دی گئی

گلگت(پ ر) ہلال احمرپاکستان اور الخدمت فاونڈیشن کے مابین عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں تعاون بڑھانے کے سلسلے میں قومی سطح پر ہونے والے معاہدے کی گلگت بلتستان میں بھی توثیق کی گئی۔ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں ہلال احمر کی صوبائی سکریٹری نورالعین اور الخدمت فاونڈیشن کے صدر حبیب الرحمن کے مابین ہونے والی ایک میٹینگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی سطح پر دونوں اداروں کے مابین ہونے والے اس مفاہمتی معاہدے پر گلگت بلتستان میں بھی عملدرآمد کیا جائیگا جس کے تحت ہلال احمر گلگت بلتستان اور الخدمت فاونڈیشن صحت عامہ، قدرتی آفات میں امدادوبحالی کی سرگرمیوں اور دیگر شعبوں پر باہم مشاورت سے کام کریں گے اور دونوں اداروں کے درمیان عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے درکارمعلومات کا تبادلہ بھی کیا جائیگا۔ اس موقع پر ہلال احمر کی صوبائی سکریٹری نورالعین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر پاکستان ایک قومی فلاحی ادارہ ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت کے کاموں میں مختلف این جی اوز اور فلاحی اداروں کے تعاون کا جواہاں ہے۔ اس سلسلے میں ادارہ قومی اور صوبائی سطح کے حکومتی اداروں، اعلیٰ درسگاہوں، دینی مدارس،این جی اوز اور ریسکیو1122 کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جارہے ہیں تاکہ باہم تعاون و اتفاق سے ملک بھر کے غریب اور مسائل کے شکار افراد کی بے لوث خدمت کو یقینی بنایا جاسکے۔ الخدمت فاونڈیشن کے صدر حبیب الرحمن نے کہا کہ ہلال احمر ملک کا ایک قومی اور قابل فخر ادارہ ہے جسنے کی قیام پاکستان سے اب تک ہرمشکل گھڑی میں قوم کے لئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں آج ہم سب نے مل کر اس ادارے کو مذید مضبوط اور مستحکم بنانا ہے جس کے لئے الخدمت فاونڈیشن ہلال احمر کے ساتھ ہرممکن تعاون و مدد کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ہلال احمر کی صوبائی سکریٹری کو گلگت بلتستان میں الخدمت فاونڈیشن کے فلاحی منصوبوں سے متعلق بھی اگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button