سیاست

جمعیت علما اسلام گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، بیان

گلگت (پریس ریلیز) جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لے گی۔ دیانت دار ،صالح اور کرپشن سے پاک قیادت کے بغیر مسائل حل نہیں کئے جاسکتے اس وقت JUI ہی عوامی امنگوں کا محور ہے ۔ سابقہ دور حکومت میں JUI کے وزرا ء کی کار کردگی سب سے نمایاں رہی ۔ اسی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات ضلع گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے JUI کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے ہینزل ہرپون کے معروف عالم دین اور سماجی شخصیت مولانا اختر اقبال کو جمعیت علماء اسلام ہینزل ہرپون کے امیر اشرف خان کو سرپرست ، فیضان احمد کو جنرل سیکریٹری اور اطہر اقبال کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی ہر دور میں وقت کے جید علماء کرام نے سرپرستی کی ہے۔ اس اہل حق کی عظیم کارواں کی کڑیاں براہ راست اصحاب محمدﷺ اور پیغمبر آخر الزمان ؐ سے جا ملتی ہے۔اکابرین جمعیت نے ہی کٹھن مراحل میں اُمت کی پاسبانی کی ہے۔ برصغیر سے انگریزوں کو بھگانے ، تحیک خلافت ، تحریک ریشمی رومال ، تحریک ختم نبوت ، تحریک قیام پاکستان اور مشرقی و مغربی پاکستان میں قومی پرچم لہرانے والے علمائے کرام ہی تھے۔ اُنہوں نے ہینزل ہرپون کے نومنتخب کابینہ کو پورے حلقے کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی وہ ملک کو ایک مثالی فلاحی ریاست بنانے کیلئے اکابرین کی قیادت میں جدوجہد کرینگے اور جمعیت کا پیغام خدا کی زمین پر خدا کا نظام کا آفاقی پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے اپناکردار ادا کرینگے۔ان کے قیادت میں جمعیت حلقہ نمبر 01 میں مزید فعال اور مضبوط ہونگے۔اور وہ آنے والت الیکشن میں کامیابی کا ذریعہ بنیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button