کیریئر

ملازمت کی بحالی اور مستقلی کی منتظر لیڈی ہیلتھ ورکز سڑکوں پر نکل آئیں، چیف سیکریٹری آفس کے باہر احتجاج

1 (1)

گلگت( فرمان کریم) لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں چیف سیکرٹیری آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کئی گھنٹے تک سٹرک بندکیا۔احتجاج کرنے والی خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر مستقلی کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود محکمہ صحت 128 لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے میں تاخیر کررہا ہے۔ جولائی 2014کے چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے وعدہ کیا تھا کہ بہت جلد معطل شدہ ورکرز کو بحال کیا جائے گا۔ لیکن ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔ مجبورا اپنے جائز مطالبات کے لئے سٹرکوں پر نکلنا پڑا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 20 سال سے محکمہ صحت میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خدمات کے صلے میں ہمیں ملازمت سے بے دخل کیا جارہا ہے۔ محکمہ صحت نے اپنے من پسند لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیا ہے ۔ جبکہ ہم جیسے غریبوں کو 20 سال خدمات دینے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ اگر ہمارے دیرینہ مسائل کی طرف توجہ نہیں دیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button