تعلیم

گوہرآباد (چلاس) سے تعلق رکھنے والے بہن اور بھائی نے گاہکوچ کے دو سکولوں میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرلی

11145928_739157182871194_1347327929_n

چلاس(بیورورپورٹ) دی لیڈر شپ اکیڈمی گاہگوچ غذر کے سالانہ امتحانات میں دیامر کے پسماندہ گاوں گوہر آباد سے تعلق رکھنے واللی جماعت اول کی طالبہ سلمہ، اور اس کے بھائی عدیل الرحمن نے اپنے سکولوں میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاہکوچ میں جماعت اول کی طالبہ سلمہ ولد سید رسول سے اپنی جماعت اور سکول میں پہلی پوزیش حاصل کر کے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا۔ دوسری طرف، دی لیڈر شپ اکیڈمی گاہکوچ میں زیر تعلیم سلمہ کے بھائی عدیل رحمان نے نرسری کلاس میں 430نمبروں میں سے 429نمبر حاصل کر کے کلاس میں نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ پورے سکول میں ٹاپ کرلیا۔ دونوں بہن بھائیوں کو ان کے سکولوں نے شاندار کامیابی پرایوارڈز اور انعامات سے بھی نوازا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے طالبہ سلمہ اور طالب علم عدیل الرحمن ولد سید رسول نے کہا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے اساتذہ کی شفقت،ماں باپ کی دعائیں اور ان کی سخت محنت شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں اعلی تعلیم حاصل کرکے قوم کی بہترین خدمت کریں گے ۔ یاد رہے کہ سلمہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button