گلگت بلتستان

رہائی پانے والے اسیران سانحہ علی آباد کا ہنزہ میں شاندار استقبال

ہنزہ نگر(خصوصی رپورٹ) سانحہ علی آباد میں جلاوٗ گراوٗ کے الزام میں قید سیاسی اسیران کی چیف کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد ہنزہ آمد کے موقعے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

چیف کورٹ کے فیصلے پر باعزت بری ہونے والے اسیران میں میں علیم اللہ ،عرفان علی ،راشد منہاس ،موسٰی بیگ ،شیر خان اور سرفراز شامل ہیں۔

واضع رہے کہ کامریڈ بابا جان ،افتخار ،شکراللہ بیگ اور مہر علی کو فی الحال رہائی نہیں ملی ہے اور انکے خلاف قائم مزید دو کیسس کا فیصلہ معزز عدالت میں ہوناباقی ہے ۔

پروگریسیو یوتھ فرنٹ ہنزہ کی کال پر ہنزہ کے نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے ریلی کی شکل میں ناصر آباد پل پر رہائی پانے والے سیاسی اسیروں کا استقبال کیا اور ایک شاندار ریلی کی شکل میں علی آباد ہنزہ تک لے کر آئے اس ریلی میں پروگریسیو یوتھ فرنٹ کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھی شرکت کی 

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج ہنزہ کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے آج ظلم کو شکست اور مظلوم کو انصاف ملا ہے اور امید ہے کہ بابا جان سمیت باقی اسیروں کو بھی انصاف ملے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button