وزیر اعظم کا دورہ اور اعلانات قبل از وقت دھاندلی کے مترادف ہے، عمران خان

وزیر اعظم کا دورہ اور اعلانات قبل از وقت دھاندلی کے مترادف ہے، عمران خان

1 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

سکردو(جونئیر شگری) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان قبل از انتخابات دھاندلی کے مترادف ہے۔

سماجی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹیوٹر پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دروہ گلگت بلتستان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کھلی دھاندلی ناقابل قبول ہے۔ وزیر اعظم کا ترقیاتی پیکچ سیاسی اعلان کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کی وفادار کابینہ بھی پری پول رگنگ ہے۔ ن لیگ کو پتہ ہونا چاہیے شفاف الیکشن جمہوریت کا لازمی جزہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سیاسی طور پر عوامی توجہ حاصل کرنے کیلیے رقم کے استعمال اوراقربا پروری سے بالاتر نہیں ہوسکے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔