گلگت بلتستان

وزیر اعظم نے پچھلی حکومتوں کے منصوبوں اور اعلانات کو دہرایا، عوام مایوس ہوگئے، تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

GBNA_PIX_1

گلگت (نعیم انور) تحریک انصاف گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کے دورے اور اعلانات کو گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ دھو کہ اور فراڈ قرار دے دیا ،پریس کلب گلگت میں ہنگا می پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے کنو نئر حشمت اللہ ،اظہار ہنزائی،ڈاکٹر زمان ،شاہ نا صر ،رحمت اللہ ،عزیز احمد اور فاروق احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان کو گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کو ئی نئے منصوبوں کا اعلان کرنا چاہیے تھا مگر انہوں نے پرانے دور کے منصوبوں کا دوبا رہ اعلان کر کے گلگت بلتستا ن کے عوام کو ما یوس کر دیا ،انہوں نے کہا کہ بھا شا ڈیم ، جگلوٹ سکردو روڈ ،بو نجی ٹنل ،شگر کھرمنگ ا ضلاع وغیرہ سابق حکومتوں کے منصوبے تھے جو نواز شریف نے دوبا رہ اعلان کر کے کریڈ ٹ لینے کی کو شش کی ہے جو انکی خم خیا لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام وزیر اعظم کے دورے اور اعلانات کیلئے بے تاب تھے مگر موصوف نے چار ٹر آف ڈیمانڈ پر ایک فیصد بھی عمل نہیں کیا جو مسلم لیگ (ن) کا گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ عدم دلچسپی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ نواز شریف اب بھی عمران خان سے خو فزادہ ہے جو تقریر کے دوران با ر بار کنٹینر کا زکر کرتے رہے جس سے انکی بو کھلا ہٹ اور خوف کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے کمیٹی کے سپرد کر کے اہم مسلے کو ٹال دیا ۔اضلاع کے قیام کے حوالے سے کہنا تھا کہ تین اضلاع کا اعلان خوش آئیند ہے مگر نو ٹیفکیشن تک مسلم لیگ (ن) کی حکوت پر کو ئی اعتبا ر نہیں ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ میاں نو از شریف نے ضلع غذر،ضلع استور ،ضلع دیامر اورضلع گا نچھے کو مکمل نظر انداز کیا اور خاص کر ضلع گلگت کو بھی دیوارسے لگا یا گیا جس کا خمیا زہ مسلم لیگ (ن) کو بھگتنا پڑے گا ۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی پر تنقید کر کے ملک کا نہیں بلکہ مسلم لیگ کا وزیر اعظم ہو نے کا ثبوت دے دیا۔انکا مذید کہنا تھا کہ بھا شا ڈیم،عطا آبا دٹنل اور بو نجی ڈیم وغیرہ کا بننا گلگت بلتستان سے زیا دہ پا کستان کے مفاد میں ہے جن کا اعلان نو از شریف نے اپنے لیے کیا ہے جس سے گلگت بلتستان کے عوام کو اتنا فا ئدہ نہیں ہو گا جتنا فا ئدہ پا کستان کے چار صوبوں کو ہو نے والا ہے ۔انہوں نے آئینی حیثیت کے تعین کیلئے سر تاج عزیز کی قیا دت میں بننے والی کمیٹی کو مسترد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل عوام کو بیو قوف بنا نے اور ٹال ما ٹول کرنے کے متر ادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ حفیظ الر احمن نے سیب اسا تذہ اور پی ڈبلیو ڈی کے عارضی ملا زمین کو مستقل کرنے کا وعدہ بھی پو را نہ کر سکا جو انتہا ئی شرم ناک اور قابل مذامت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button