سیاست

پیپلز پارٹی کے رہنما عمران ندیم نے شگر سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے

Imran Nadeemسکردو ( رضاقصیر) پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق مشیر سیاحت عمران ندیم نے حلقہ 6شگر سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیاعمران ندیم نے اپنے قریبی دوستوں اور سیاسی مشیروں سے مشاورت کرنے کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کی صورت میں ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل کی حمایت بھی انہیں حاصل رہے گی عمران ندیم کے قریبی دوستوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ چونکہ پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے ضلع کے نام پرشکر کے عوام کو بے وقوف بنایا ہے اس لئے آپ نے اس جماعت کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا تو سیاسی نقصان ہو گا اور لوگ آپ کو ووٹ نہیں دیں گے اس لئے بہتر ہے کہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں پھر کامیاب ہو کر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں بتایا گیا ہے کہ شگر میں عمران ندیم کا مقابلہ روایتی حریف راجہ اعظم خان اور مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار طاہر شگری یا وزیر فدا علی شگری سے ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button