سیاست

مسلم لیگ نے ہنزہ کو ضلع بنا کر پرانا عوامی مطالبہ تسلیم کر لیا، ووٹ دے کر جتانا ہوگا: نمبردار اسلم

ہنزہ نگر (اجلال حسین )پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ سب ڈویژن کے سابق صدر نمبردار اسلم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام ہنزہ کے ساتھ کی جانے والے وعدے کے مطابق ہنزہ کوا لگ ضلع کا درجہ مل گیا ہے اور انشااللہ بہت جلد اس کا باقاعدہ نوٹفیکشن نکلانے کے بعد کام شروع کرینگے جو کہ عوام ہنزہ کا درینہ مطالبہ تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہنزہ نگر ، کھر نگ،شگراور دیگر اضلاع بنانے کے لئے اسمبلی میں قرادا منطور کر لئے مگر ان کے دور حکومت میں باضابطہ اضلاع کا اعلان نہ کرسکے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران اضلاع کا باقاعدہ اعلان کیا۔ پی ایم ایل نے اپنا وعدہ پورا کیا مگر عوام ہنزہ کو بھی اپنے وعدے پر برقرار رہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر کامیاب بنانا ہوگا جو وقت کہ اہم ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام ہنزہ کا ایک اور درینہ مطالبہ ہے جوگلگت بلتستان اسمبلی میں اضافی سیٹ کا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے قیادت پر ہمیں اعتماد ہے اور وہ گلگت بلتستان اسمبلی میں اضافی سیٹ دیگی جو کہ عوام ہنزہ کلا درینہ مطالبہ ہے اور ہنزہ کی آبادی اور رقبے کے لحاط سے ہمارا حق بناتا ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button