سید حیدر شاہ رضوی (مرحوم) کی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھاجائےگا: کامریڈ غفران    رہنما   کے این ایم

سید حیدر شاہ رضوی (مرحوم) کی خدمات کو سنہرے حروف میں لکھاجائےگا: کامریڈ غفران رہنما کے این ایم

5 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(چیف رپورٹر) قراقرم نیشنل موومنٹ کے مرکزی رہنما کامریڈ غفران نے معروف قوم پرست رہنما سید حیدر شاہ رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کر تے ہو ئے اسے گلگت بلتستان کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سید حیدر شاہ رضوی نے گلگت بلتستان کے مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کے لیئے جو جدو جہد کی اسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔مرحوم تمام عمر عوام کے حقوق کی بات کر تے رہے اور اس جرم کی پاداش میں کئی دفعہ جیل بھی گئے ۔ان پر طرح طرح کے کیسز بنائے گئے لیکن انہوں نے خندہ پیشانی سے حالات کا مقابلہ کیا ۔انہوں نے حیدر شاہ رضوی کی وفات سے گلگت بلتستان کے عوام اور بالخصوص قوم پرستوں کیلئیے ایک بڑا دھچکہ ہے ۔انہوں نے مرحوم کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کر نے کی توفیق دے۔

 

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔