گلگت بلتستان

چلاس شہر میں پیٹرول کی قلت، مسافر، گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹرز رل گئے

چلاس(چیف رپورٹر) چلاس شہر میں پیٹرول نایاب ٹرانسپورٹر اور گاڑی مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ،پیٹرول پمپ مالکان زیادہ فائدہ حاصل کر نے کیلئے اپنے کوٹہ کا پیٹرول راستے میں فروخت کر نے لگے کو ئی پو چھنے والا نہیں ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث چلاس شہر میں پیٹرول کا بحران روز کا معمول بن گیا ،ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کیلئے پیٹرول کا حصول جو ئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا ۔شہر کے تینوں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت کے باعث ٹرانسپورٹرز چلاس کے 5کلو میٹر دور گینی پیٹرول پمپ سے پیٹرول لانے پر مجبور ہیں ۔پیٹرول کی آئے روز قلت کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو یہ انکشاف ہوا کہ پیٹرول پمپ مالکان زیادہ منافہ کمانے کے لالچ میں اپنے کو ٹے کا پیٹرول راولپنڈی میں فروخت کر دیتے ہیں جس سے انہیں ایک آئل ٹینکر کا کرایہ جو کہ 70سے 80ہزار بنتا ہے بچ جاتا ہے ۔دوسری جانب بعض جاننے والے پیٹرول کی منصنوعی قلت کا حل یہ بتاتے ہیں کہ پیٹرول پمپس کو پیٹرول کا کو ٹہ راولپنڈی سے دینے کی بجائے جگلوٹ ڈپو سے دیا جائے تاکہ تمام پیٹرول پمپس پر تیل کی دستیابی یقینی ہو سکے ۔عوامی ،سماجی اور ٹرانسپورٹرز نے ضلعی انتظامیہ سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button