سیاست

تمام حلقوں سے اعلی تعلیم یافتہ افراد کو سامنے لائیں گے، امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالسمیع

گلگت ( فرمان کریم) امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار کو سامنے لائیں گے۔ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔ دیانتداری کے ساتھ سیاست کرتےہیں اور نہ کہ سیاست کو مال بنانے کا ذریعہ بناتے ہیں۔صاف وشفاف سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ اس لئے ہمارا انتخابی نشان بھی ترازو ہے جو انصاف کا نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نجی سکول میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ آیندہ الیکشن میں جماعت کی قیادت کا خیال رکھنا ہے ۔ عوامی حقوق کے لئے آواز اُٹھانے پر ہمارے اوپر ایف آئی آر تک درج ہوا۔ لیکن ہم نے ان کی پرواہ کئے بغیر عوامی ایشوز کو حکام بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ انشااللہ عوام کی مدد سے آیندہ الیکشن میں بھاری میڈیٹ لے کر میدان میں آئیں گے اور کرپشن، میرٹ کی پامالی، معاشی بدحالی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے۔ ایجوکیشن اور ہیلتھ کے ذریعے عوام کی خدمت کرینگے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کو حقو ق دلانا ، فرقہ راویت کے خاتمے ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم گلگت بلتستان کے عوام کو منظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button