چترال

کاغلشٹ ہاوسنگ سکیم چترال کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی، سردار حسین

tn_Sardar-Hussainچترال ( بشیر حسین آزاد ) ایم پی اے چترال سردار حسین نے کہا ہے ۔ کہ کاغلشٹ ہاوئسنگ سکیم چترال کی تعمیرو ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گی ۔ جس کا افتتاح جشن کاغلشٹ کے اختتامی میچوں کے مہمان خصوصی صوبائی منسٹر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد افریدی کریں گے ۔ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ کاغلشٹ کے وسیع و عریض میدان سے فائدہ لینے کی ضرورت ہے ۔ اور میں نے صوبائی اسمبلی میں حکومت کو اسے چترال کے بہتر مفاد میں ہاؤسنگ اسکیم کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سلسلے میں علاقائی سطح پر لوگوں کے تحفظات دور کئے گئے ہیں ۔ اور لوگ حکومتی فیصلے سے متفق ہیں ۔ ایم پی اے نے کہا ۔ کہ اس ہاؤسنگ سکیم کے پلاٹ کیلئے چترالی ہونے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے ۔ کیونکہ چترال میں زمین کی شدید قلت ہے ۔ اور مقامی لوگ اس سکیم سے فائدہ اُٹھا ئیں گے۔ سردار حسین نے کہا ۔ کہ جشن کاغلشٹ آیندہ سال کیلنڈر فیسٹول کے طور پر منایا جائے گا ۔ اور سرکاری سطح پر اس کے تمام تر انتظامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ اس سال انتہائی محدود وسائل کے اندر کاغلشٹ فیسٹول منعقد کیا جا رہا ہے ۔ تا ہم اب تک فیسٹول کامیابی سے جاری ہے ۔ اور مختلف قسم کے روایتی کھیل مثلا پولو ، بزکشی ، تیر اندازی ، نشانہ بازی کے علاوہ فٹبال اور کرکٹ سمیت کئی کھیل شامل ہیں ۔ اور فائنل میچز دیکھنے کیلئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ،سیکرٹری ہاؤسنگ اور ٹورزم حکام چترال آرہے ہیں ۔ایم پی اے نے کہا ۔ کہ چترال کے فیسٹولز سیاحت کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ اس لئے حکومتی سطح پر ان جشنوں کو سیاحوں کیلئے مزید پُر کشش بنانے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع مل سکیں ۔ اور چترال میں خوشحالی آئے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے قدیم کھیلوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا نہایت ضروری ہے ۔ اور ہماری کوشش ہے ۔ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات باہم پہنچائی جائیں ۔ اور اس سلسلے میں میری کوششیں جاری ہیں ۔ جشن کاغلشٹ کے فائنل میچز28اپریل کو کھیلے جائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button