گلگت بلتستان

"دیامر بھاشہ ڈیم سے مالکان چلاس اور دیگر یکساں متاثر ہو رہے ہیں، حق تلفی بند نہیں کی گئی تو احتجاج کے سارے آپشنز کھلے ہیں”

چلاس(چیف رپورٹر) مالکان چلاس سے کوئی توقع نہیں ہے۔ حکومت غیر مالکان کو ان کے حقوق دے ۔دیامر بھاشہ ڈیم سے ہم بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ حکو مت 14ہزار غیر مالکان کی بجائے صرف 4ہزار مالکان کو نوازنا چاہتی ہے ۔ بنجر اراضی اور مرافق میں غیر مالکان کا حق برابرہے حکو مت نے حقوق نہیں دیئے تو ہم ہر قسم کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

DBDان خیالات کا اظہار غیر مالکان کھنر بٹو گاہ کے اراکین نے ایک پر ہجوم پر یس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہم چلاس کے اتنے ہی قدیمی باشندگان ہیں جتنے مالکان ہیں ،ہم برابر ی کے حقوق رکھتے ہیں ۔دیامر بھاشہ ڈیم میں سب سے زیادہ ہم متاثر ہو رہے ہیں ۔مالکان چلاس کی کل تعداد 4ہزار ہے جبکہ غیر مالکان 14ہزار سے زائد ہیں حکو مت نے غیر مالکان چلاس کے مستقبل کا کچھ نہیں سوچا تمام تر معاہدے مالکان چلاس سے کیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مالکان چلاس  غیر مالکان کو برابری کے حقوق دینے کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے ہیں، اب ہم ان سے مایوس ہو چکے ہیں ۔ہمارے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ حکو مت فوری نوٹس لیکر غیر مالکان کو ان کے حقوق دے ورنہ ہم احتجاج کا ہر آپشن استعمال کریں گے ۔انہوں نے مالکان چلاس کو چیلنج کیا کہ وہ غیر مالکان کے ساتھ بیٹھ کر شرعی طریقے سے مسلہ حل کرے، اگر ہم انہیں قائل نہ کر سکے تو علاقے سے ہجرت کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button