دیامر حلقہ ١ میں صورتحال تبدیل ہو گئی، ن لیگ نیا سیاسی اتحاد بنانے میں کامیاب

دیامر حلقہ ١ میں صورتحال تبدیل ہو گئی، ن لیگ نیا سیاسی اتحاد بنانے میں کامیاب

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

11198401_751038098349769_564029042_n

چلاس(عمرفاروق فاروقی) جی بی ایل اے 15 حلقہ نمبر ۱ دیامرمیں ن لیگ کا ایک اوربڑا سیاسی اتحاد نے حلقہ ۱ کی سیاسی صورت حال کو یکسر تبدیل کر دیا ۔’ عالم کھنے‘خاندان کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار حریق ، سماجی شخصیت لال خان،عبدالمالک،شیرجہان،شمشاد،عبید،عبداللہ،صمد خان،نمبردار بشیراور عبدالباقی نے اپنی پوری برادری اور سینکڑوں کارکنوں سمیت ن لیگ کے اُمیدوار حاجی غندل شاہ کے ساتھ سیاسی اتحاد کا اعلان کر دیا ،چلاس میں ن لیگ کے رہنما و اُمیدوار حلقہ نمبر۱ دیامر حاجی غندل شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیر جہان ،نمبردار بشیر،لال خان و دیگر نے کہا کہ ہمارا حاجی غندل شاہ کے ساتھ الحاق کا مقصد آنے والے الیکشن میں تھک نیاٹ سے ن لیگ کے اُمیدوار کو جیتوا کر اسمبلی تک پہنچانا ہے ،تاکہ ن لیگ دیامر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ حاجی غندل شاہ ایک اہم سیاسی لیڈر ہیں ،اس سال حاجی غندل شاہ کو کامیاب کراکر حلقہ نمبر ۱ میں حقیقی تبدیلی لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے بعد غندل شاہ کیلئے دن رات ایک کرکے الیکشن کمپئین چلائیں گے اور تھک نیاٹ ،گینے اور بونر سے سینکڑوں ووٹ لا کر حاجی غندل شاہ کی جھولی میں ڈال دیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غندل شاہ، عبدالنصیر،نجم خان ،حاجی عبدالوہاب و دیگر نے کہا کہ تھک نیاٹ میں ’عالم کھنے ‘ خاندان کا ایک بڑا ووٹ بنک ہے ،اس خاندان کا ن لیگ کے ساتھ اتحاد کے بعد حلقہ نمبر ۱ دیامر میں ن لیگ کی سیٹ یقینی ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں حلقہ نمبر ۱ سے ن لیگ کلین سوئپ کرے گی ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔