گلگت بلتستان

انسداد منشیات کے لئے وادی گوجال میں کمیونٹی پولیسنگ کا نظام متعارف کروانے کا عندیہ، پھسو میں تقریب

پھسو گوجال میں منعقدہ تقریب سے ڈی آئی جی پولیس، رینجلں کونسل برائے ہنزہ کے صدر شریف خان، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ، نذیر احمد بلبل اور دیگرا خطاب کر رہے ہیں
پھسو گوجال میں منعقدہ تقریب سے ڈی آئی جی پولیس، ریجنل کونسل برائے ہنزہ کے صدر شریف خان، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ، معروف سماجی و ادبی شخصیت نذیر احمد بلبل اور دیگر خطاب کر رہے ہیں

پھسو (علی احمد، نمائندہ پامیر ٹائمز) اسمعیلی ریجنل کونسل برائے ہنزہ اور آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام گوجال کے گاوں پھسو میں انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے سلسلے میں تجاویز پیش کی گئیں ۔ مقررین نے منشیات کے نقصانات سے حاضرین کو آگاہ کرنے کے علاوہ اس سلسلے میں حکومتی اور مقامی سطح پر بہتر اور مربوط نظام ترتیب دینے پر زور دیا گیا تاکہ منشیا ت کی نقل و حرکت اور خریدو فروخت پر قابو پایا جاسکے۔ تقریب میں نوجوانوں اور طلبہ و طالبات نے ڈراموں ، تقریروں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے منشیات کے روک تھام کے پیغامات اجاگر کیے۔ اس موقعےپر مہمان خصوصی نے کہا کہ روایتی پولیس نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کا آغاز کرنا ہوگا.

اس موقعے پر تقریر اور ڈراموں کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے، جس میں ناصر خسرو سکول غلکن نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انسدادِ منشیات مہم سلسلے میں ڈرائنگ اور پوسٹر بنانے کے مقابلے بھی ہوے۔ ان مقابلوں میں پورے علاقے کے مختلف سکولوں سے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

یاد رہے کہ انسدادِ منشیات مہم میں اوپر زکر شدہ ادارے آغا خان دیہی اشتراکی پروگرام کے ساتھ مل کر پورے تحصیل میں کام کر رہے ہیں۔ انسدادِ منشیات کی یہ مہم پورے سال تک جاری رہے گی، جس میں مقامی آبادیوں کے علاوہ سکولوں اور کالجوں کے ذریعے بھی آگاہی کے پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button