گلگت بلتستان

سب ڈویثرن ہنزہ میں گندم کا بحران شدید شکل اختیار کر گیا، عوام اور سیاح متاثر

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) سب ڈویثرن ہنزہ میں گندم کا شدید بحران عوام ، ملازمین ہوسٹلز اور ہوٹلوں مالکان سخت پریشان ، فاقے کی نوبت آ گئی۔ہنزہ کے سیاسی نمائندے الیکشن کے حصہ لینے کے لئے کمر کس کر کھڑے ہیں عوام روٹی کے لئے در پدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے جبکہ محکمہ خوراک کے حکام دفاتر میں تالا لگا کر غائب ہے۔ سب ڈویثرن ہنزہ کے سیاسی نمائندے الیکشن لڑنے کیلئے مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے امیدواروں کی قطاروں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی میدان میں پیچھے نہیں ، عوام کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لئے الیکشن میں حصہ لینے والوں کے وعدے ہیں مگرحالیہ گندم کی بحران کو ختم کرنے میں کوئی امیدوار سنجیدہ نہیں لگا رہا ہے۔گزشتہ کئی ماہ سے ہنزہ میں گندم کی بحران ہے مگر محکمہ خوارک ہنزہ نگر کے حکام بھی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ گندم کی بحران نے نہ صرف مقامی عوام در پدر کے ٹھوکرے کھا رہے ہیں بلکہ ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین، طلباء ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ہنزہ نگر کے وہ سیاسی نمائندے جو اس وقت اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہے ان کو یہ خبر تک نہیں کہ عوام کو اس وقت کونسی مشکلات کا سامنا ہیں عوامی حلقوں کی ایک بڑی تعداد نے بذرئعہ پریس گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ہنزہ نگر میں گزشتہ کئی ماہ سے ہونے والی گندم کی بحران کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ عوام ہنزہ نگر کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button