کریم آباد ہنزہ میں  سانحہ نلتر میں جان بحق غیرملکیوں اور پاک فوج کے جوانوں کی یاد میں تعزیتی اور دعائیہ تقریب منعقد

کریم آباد ہنزہ میں سانحہ نلتر میں جان بحق غیرملکیوں اور پاک فوج کے جوانوں کی یاد میں تعزیتی اور دعائیہ تقریب منعقد

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ نگر (اکرام نجمی) کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن اور کمیونٹی کے جانب سے سانحہ نلتر میں جان بحق غیرملکیوں کے لواحقین سے تعزیت اور پاک فوج کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے نوجوانوں کی شہادت پر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ غیر ملکی مہمانوں کے جانوں کو بچانے کے خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

تقریب میں موجود سول سوسائٹی کے نمائندوں کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی طرف سے یہ ایک تاریخی قدم تھا مگر بدقستمی سے اس ناگہانی سانحے نے پوری قوم کو غم زدہ کردیا ہے اورہم تمام غیر ملکی جو اس سانحے میں جان بحق ہوئے ہیں انکے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہیں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔