چترال

چترال، تین مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک، دو زخمی ہوگئے

gh

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال میں تین مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق چترال ٹاون ژانگ بازار بالا کے رہائشی محمد کریم خان کے دوبیٹے جن کی عمریں گیارہ اور بارہ سال بتائی جارہی ہے چترال گول پہاڑ کی اونچائی سے گرنے سے جان بحق ہوگئے۔دوسراحادثہ پولیس گاڑی کو پیش آیا جسمیں دو لیڈیز پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے چترال پولیس کے مطابق گاڑی چترال سے بونی جارہی تھی کہ برنس کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو لیڈیز کانسٹیبل زخمی ہوئے جن کو چترال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔تیسر ا حادثہ سب ڈویژن مستوج کے تحصیل تورکہو میں پیش آیا۔تورکہو پولیس کے مطابق ایک ٹویاٹا ڈبل سیٹر ڈاٹسن بونی سے سامان لیکر تورکہو جارہی تھی کہ استارو کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور سینکڑوں فٹ نیچے دریائے تورکہو میں گرگئی جس کے نتیجے میں محمد رفیع اور شوکت موقع پر جان بحق ہوگئے ۔مقامی رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں نے لاشوں کو دریاسے برآمد کرکے ورثا کے حوالہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button