تعلیم

صدائے گلگت کی دوبارہ اشاعت خوش آئند ہے، مولانا رحمت سراجی

گلگت ( پ ر) عوام کا محبوب اخبار صدائے گلگت کا اجراء خوش آئند ہے۔اخبار کا نئی پروفیشنل پر عزم ٹیم کے ساتھ صحافتی دنیا میں آمد خوشگوار اضافہ ہے۔صدائے گلگت اپنے اعلی صحافتی معیار ،بے لاگ تبصرے تیھکے اور ہلکے مزاح سے بھرپور حقیقت پر مبنی کالموں سے اس سے پہلے ہی عوامی حلقوں میں شرف قبولیت کا مقام حاصل کرچکا تھا۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات گلگت و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر1 مولانا رحمت اللہ سراجی نے روزنامہ صدائے گلگت کے دوبارہ اجراء پر چیف ایڈیٹر عبدالطیف اور پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کے ترقیاتی یافتہ دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکارممکن نہیں ہے۔حق داراگر حق طریقے اور حق نیت سے لکھی یا کہی جائے توکبھی وہ بے اثر نہیں ہوتی ہے۔امید ہے کہ صدائے گلگت بھی اسی حق و صداقت کی پالیسی پر گامزن رہے گا۔صحافی اپنے قلم کے ہتھیار کے ذریعے ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنے،ظلم و استحصال،فرقہ واریت اور عصبیت کے خلاف قلمی جہاد کرنے اور اتحاد وبھائی چارگی کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں ۔کیونکہ سچ کی آواز بلند کرنا صحافیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے صدائے گلگت کی دوبارہ اشاعت پر چیف ایڈیٹر عبدالطیف اور پوری ٹیم سے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدائے گلگت کی نشاط ثانیہ مسائل کے دلدل میں پھنسے اور ظلم و استحصال کاشکار جی بی عوام کے لئے خوشگوار ثابت ہوگی۔صدائے گلگت کی پرعزم ٹیم چیف ایڈیٹرعبدالطیف کی قیادت میں نئے جذبوں اور نئی امنگوں سے سرشارہوکر صحافتی کرداربہتر انداز میں نبھائینگی۔

انہوں نے اخبار کی دوبارہ اشاعت پر چیف ایڈیٹر عبدالطیف کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ صحافت اور میڈیاکے حلقوں میں ان کانام ایک قابل اعتماد اورقابل قدر ہے۔جن کاشمار گلگت بلتستان کے بانی صحافیوں میں ہوتاہے۔عوامی مسائل حل کرنے میں ان کاکردار قابل تقلید ہے۔انہوں نے صدائے گلگت کے ادارے کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ادارے کو دن دگنے ترقی نصیب فرمائیں۔خطے میں تعمیر وترقی امن وامان کا قیام اور مثبت صحافت کے فروغ کیلئے اپنے کردار ادا کرنے کا توفیق عطافرمائیں۔ اور ادارے کی پوری ٹیم کو سرخ صحافت کی بیماری سے محفوظ فرمائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button